محرم الحرام: کراچی اور اندرون سندھ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

محرم الحرام کے سلسلے میں کراچی بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

محرم الحرام: کراچی اور اندرون سندھ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

کراچی میں فلیگ مارچ سپر ہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، شاہ لطیف ٹاؤن، شاہراہ فیصل، کورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، صدر ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

اندرون سندھ کے شہروں میں حیدرآباد، جامشورو، دادو، میر پور خاص، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، چھاچھرو، سکھر، روہڑی، صالح پٹ، نواب شاہ، شہدادپور، سانگھڑ، سنجرو، کنڈیارو، بدین، ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں: 34 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

فلیگ مارچ کے دوران اہم امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

 

 

67 / 100

One thought on “محرم الحرام: کراچی اور اندرون سندھ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!