انویسٹی گیشن ونگ سی ٹی ڈی کراچی کی بڑی کارروائی: تحریک طالبان کے دہشت گرد محمد شعیب گرفتار

تشکر نیوز:  انویسٹی گیشن ونگ سی ٹی ڈی کراچی نے ایک بڑی کارروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل کے کمانڈر دہشت گرد محمد شعیب ولد عبدالخالق کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے بعد عمل میں آئی۔ گرفتار دہشت گرد کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر خیبر پختونخوا حکومت نے 20 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا تھا۔

محمد شعیب نے خیبر ایجنسی میں 16 مزدوروں کو اغوا کر کے ان کے لواحقین سے تاوان طلب کیا تھا، نہ ملنے پر مزدوروں کو قتل کر کے اجتماعی قبر میں دفنا دیا تھا۔ اس کے خلاف کوہاٹ میں الزام نمبر 10/2021 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ اس کے علاوہ اس پر مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں کے مقدمات بھی درج ہیں جن میں قتل، اغوا برائے تاوان، فوجی قافلوں پر حملے، امن لشکر سے مقابلے اور بم دھماکے شامل ہیں۔

کراچی کے شہریوں پر محرم الحرام کر مقدس مہینے میں پانی بند کر کے کربلا کی یاد تازہ کر دی گئی ھے

دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اورنگی ٹاؤن کراچی میں محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوس پر خودکش حملے اور دستی بم پھینکنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور تباہی کا خدشہ تھا۔ اس منصوبے میں اس کا ساتھی اسحاق بھی شامل تھا۔

 

 

گرفتار دہشت گرد سے ایک کلاشنکوف بمع 30 راؤنڈز، دو ہینڈ گرنیڈز، بارودی مواد اور ایک IED برآمد ہوئی ہے۔

60 / 100

One thought on “انویسٹی گیشن ونگ سی ٹی ڈی کراچی کی بڑی کارروائی: تحریک طالبان کے دہشت گرد محمد شعیب گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!