پشاور: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، دو اہلکار شہید

پشاور کے نواحی علاقے متنی حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کے انٹیلی جنس آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دواہلکار شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پشاور: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، دو اہلکار شہید

ترجمان کے مطابق پشاور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس کی متنی حسن کے علاقے میں کاروائی کی۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس کا چوکی انچارج اے ایس آئی تاج میر اور سی ٹی ڈی  ڈی کا اے ایس آئی اکرام آپریشن میں شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی  کے ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

اسکردو: پاک فوج نے سلمہ مسعود اور ڈچ کوہ پیما ریمرہینس رچرڈ کو ریسکیو کرلیا

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ ڈیرہ ٹاون میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تطںیم ٹی ٹی پی مشال گروپ کے دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گرد سے دستی بم اور اسلحہ بھی برامد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد پولیس کو سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں مطلوب تھا۔

63 / 100

One thought on “پشاور: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، دو اہلکار شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!