مظفرآباد: نیلم ویلی روڈ پر جیپ گہری کھائی میں جاگری، 13افراد جاں بحق

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نیلم ویلی روڈ پر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

مظفرآباد: نیلم ویلی روڈ پر جیپ گہری کھائی میں جاگری، 13افراد جاں بحق

تشکر نیوز کے مطابق مظفرآباد میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، نیلم ویلی سے مظفرآباد جانے والی جیپ نیلم ویلی روڈ پر گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جیپ میں زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت میں وقفہ

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!