پاکستان میں پُرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، احتجاج پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے، جب کہ پاکستان میں پُرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان میتھیو ملر سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں 9 مئی حملے سے متعلق امریکا کا کیا موقف ہے؟

پاکستان میں پُرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی ترجمان نے جواب دیا کہ ہم پاکستان سے دنیا بھر میں جائز، آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، جس میں پر امن احتجاج بھی شامل ہے اور ہم پرتشدد کارروائیوں سمیت توڑ پھوڑ، لوٹ کی مخالفت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی مقام پر ہونے والے مظاہرے پرامن طریقے سے ہونے چاہییں اور حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ان مظاہروں سے قانونی طریقے سے نمٹیں اور انہیں اظہار رائے کی آزادی کا حق دیں۔

میتھیو ملر سے پوچھا گیا، کیا امریکا افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے دہشت گرد گروپ کے خلاف پاکستان کے حملوں کی حمایت کرتا ہے؟

پاکستان: پیپسی فرنچائز شوگر مل کے ساتھ ضم

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی کے باعث پاکستان کو بہت نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے اور حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے، علاقائی سلامتی مستحکم کرنے کے حوالے سے رابطے میں رہتے ہیں۔

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!