اڈیالہ جیل میں قیدی کا قتل، جیل انتظامیہ پر مقدمہ درج

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں شاویز نامی قیدی کے قتل پر مقتول کے والد نے جیل انتظامیہ اور مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کروادیا۔

تشکر نیوز کے مطابق قتل کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید 22 سالہ شاہ ویز بھٹی کے والد شاہد بھٹی نے جیل انتظامیہ اور مخالفین کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کروایا، مقدمہ مقتول قیدی شاویز بھٹی کے والد شاہد نثار بھٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق صادق آباد تھانے میں قتل کے الزام میں گرفتار میرے بیٹے کو 10 جون کو جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا اور 8 جولائی کو بیٹے کی ضمانت بعد از گرفتاری ہوگئی۔

اڈیالہ جیل میں قیدی کا قتل، جیل انتظامیہ پر مقدمہ درج

مقتول کے والد نے پولیس کے دیے گئے بیان میں کہا کہ مقتول قیدی کی ضمانت گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان بکھر کی عدالت سے منظور ہوئی تھی۔

مقدمہ کے متن کے مطابق کچھ روز قبل میرے بیٹے کا اڈیالہ جیل بیرک ایک کے کمرہ نمبر 2 کے قیدی صائم عباس سے جھگڑا ہو جس پر جیل انتظامیہ نے بیٹے اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100انڈیکس 81 ہزارکی حد عبور کر گیا

مقتول کے والد نے بتایا کہ گزشتہ شب ٹیلی فون کے ذریعے بیٹے کی طبعیت خرابی اور ڈی ایچ کیو اسپتال موجودگی کی اطلاع ملی، ہسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا کہ بیٹے کی موت ہو چکی ہے اور لاش مارچری میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوی یقین ہے کہ بیٹے کو جیل انتظامیہ نے مخالفین کے ساتھ ملکر قتل کیا، 4 جولائی کو ملاقات کے دوران بیٹے نے بتایا تھا کہ اسے قصوری چکی میں بند کر رکھا ہے، ان سے جان کا خطرہ ہے۔

 

 

واضح رہے کہ رواں سال 29 فروری کو اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران اعجاز ربانی نامی قیدی کو قتل کردیا گیا تھا۔

60 / 100

One thought on “اڈیالہ جیل میں قیدی کا قتل، جیل انتظامیہ پر مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!