ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات کے تحت پولیس کی انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیاں

تشکر نیوز: ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات کے تحت پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 23 مقابلے ہوئے، جن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 23 زخمی ڈاکوؤں سمیت 37 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 29 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 10 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کا اسمگلنگ کے خلاف آپریشن، 55 ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی تیل برآمد

پولیس نے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ، اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 809 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 126 کلو 134 گرام چرس، 705 گرام آئس/کرسٹل، اور 1 کلو 72 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 111 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی اور چوری شدہ 61 موٹرسائیکلیں اور 1 گاڑی برآمد کی۔

 

 

کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی، اور عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

60 / 100

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات کے تحت پولیس کی انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!