حب پمپنگ اسٹیشن منگھوپیر کے کرپٹ افسر کی کرپشن بے نقاب

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حب پمپنگ اسٹیشن منگھوپیر کے ایک اور کرپٹ افسر، فہد صدیقی، کی کرپشن منظر عام پر آگئی ہے۔ 2008 میں بھرتی ہونے والا فہد صدیقی اب کروڑ پتی بن چکا ہے۔

فہد صدیقی کراچی کے شہریوں کا پانی اپنی ذاتی بھینسوں کے باڑے اور غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر ناجائز کنیکشن کے ذریعے بیچ رہا ہے۔ حب پمپنگ اسٹیشن سے براہ راست کراچی کو فراہم کیا جانے والا پانی ٹینکر مافیا کے ذریعے فروخت کر کے ماہانہ لاکھوں روپے کماتا ہے۔

حب فلٹر پلانٹ کی بجلی بحال، کراچی کے شہریوں کو صاف پانی کی مسلسل فراہمی

اس کے علاوہ، وہ حب پمپنگ اسٹیشن کی خراب موٹریں اور الیکٹرک کیبل، جو سکریپ میں جانی تھیں، کو بھی بیچنے میں ملوث ہے۔ فہد صدیقی غیر قانونی طور پر مختلف گوٹھوں اور سوسائٹیز کو بجلی فراہم کر کے کنڈا مافیا سے بھی لاکھوں روپے ماہانہ وصول کرتا ہے۔

حب کالونی کے ملازمین اور ان کے بچوں کے لیے چلائی جانے والی کوسٹر اور بس گزشتہ 3 سالوں سے بند ہیں، جبکہ فہد صدیقی اس کوسٹر کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے کا ڈیزل فروخت کر رہا ہے۔

مزید براں، فہد صدیقی کی زیر نگرانی لینڈ مافیا کے کارندے واٹر کارپوریشن کی زمین پر قبضہ کر رہے ہیں اور انہیں مسلح غیر مقامی لینڈ مافیا کی حمایت حاصل ہے۔

 

 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ اس کرپٹ افسر کی من مانیوں کا فوری نوٹس لیں اور اسے برطرف کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

70 / 100

One thought on “حب پمپنگ اسٹیشن منگھوپیر کے کرپٹ افسر کی کرپشن بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!