تشکور نیوز رپورٹنگ،
اپنی مرضی کے نتائج لاکر سامنے رکھنے کا آپ نے سوچا ہوا ہے تو ایسا ہم اس دفعہ نہیں ہونے دیں گے‘ جو بھی چیف جسٹس ہو فیصلے بولنے چاہئیں‘ ابھی تک ادھورے فیصلے بول رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کی پریس کانفرنس
امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کر دیا لیکن شفافیت کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا، رات کے اندھیرے میں جو فیصلے ہوئے اس میں شکوک شبہات ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری قبول نہیں کی، آر او ڈی آورز انتظامیہ سے نہیں ہونا چاہیئے، کوڈ آف کنڈکٹ ابھی تک نہیں آئے، چیف جسٹس سے بھی سوال ہے جو بھی چیف جسٹس ہو فیصلے بولنے چاہئیں، ابھی تک ادھورے فیصلے بول رہے ہیں، اپنی مرضی کے نتائج لاکر سامنے رکھنے کا آپ نے سوچا ہوا ہے تو ایسا ہم اس دفعہ نہیں ہونے دیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود چیف جسٹس کا عدلیہ پر اعتماد نہیں تو عام آدمی کس پر اعتماد کرے، ایک صوبے کے آر آوز اور ڈی آر آوز ہونے چاہئے، اچھا کیا کہ کورٹ بلائی لیکن ادھورے فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، چاروں سیاسی گورنروں کی موجودگی میں شفافیت نہیں ہوگی آج ہی گورنر ہٹائے جائیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی اور صوبائی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے، 15 سال پیپلز پارٹی کے اقتدار نے تباہی کردی ہے، الیکشن کمیشن نے جو بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کر کے کلنگ کا ٹیکا لگایا ہے وہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے پہلے دھونے چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے نام سے عوام سے پیسے بٹورنے جا رہے ہیں ، اشتہارات سے جو آمدنی ہو سکتی تھی اس میں سالانہ دو ارب ہونے چاہئے، کچھ افسران اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کمائے اور جو جائز ایڈورٹائز ہیں انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ سال فروری میں شیڈول عام انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ریٹرننگ افسران 19دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 23 دسمبر کو جاری ہوں گی۔
الیکشن شیڈول میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہو گی، کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول تیار ہے، انتخابی شیڈول کچھ دیر تک جاری کریں گے، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے، مگر ہم دعا گو ہیں، میں نے کبھی نہیں کہا الیکشن میں تاخیر ہوسکتی ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے مکمل تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں، آج چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات خوشگوار رہی، آج تین ججز سے ملاقات ہوئی مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں مصیبت سے نکالا، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کریں گے اور تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جارہی ہے،الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی ہے کہ سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، ایک ایک آراو کا نام چیک کیا پھر نام فائنل کئے گئے، پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پرہوگا، ہم نے دعا ہی نہیں دوا کا بھی بندوبست کریں گے۔