سرسید کی حدود میں خاتون کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث نکلا

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے سرسید میں راہ چلتی خاتون کو حراساں کرنے والا ملزم بالآخر گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق، گذشتہ روز کی وائرل ہونے والی CCTV فوٹیج کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کا کشمور میں کامیاب آپریشن، بھیو گینگ کے 3 اغوا شدہ ہندو تاجر بازیاب

وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ملزم موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سیکٹر 10 نارتھ کراچی میں ایک راہ چلتی خاتون کو حراساں کرتا ہے اور بعد ازاں فرار ہو جاتا ہے۔ اس واقعے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔

تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے بھی متعدد بار خواتین کو حراساں کر چکا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت گوہر ولد عتیق الرحمن کے نام سے ہوئی ہے اور اسے سرسید کی حدود 11C-1 سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

69 / 100

One thought on “سرسید کی حدود میں خاتون کو حراساں کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث نکلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!