گلگت بلتستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چلاس بس فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر تحصیل داریل گاؤں گماری میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگردی میں مطلوب انتہائی خطرناک دہشتگرد کمانڈر شاہ فیصل ہلاک جبکہ ساتھی زاہد اللہ زخمی ہو گئے ہیں، ہلاک کمانڈر 2 دسمبر 2023 کو دیامر کے گاؤں ہوڈور میں شاہراہِ قراقرم پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس پر فائرنگ کر کے 8 مسافروں کو شہید اور 18 کو زخمی کرنے کے واقعے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

تشکر نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچی ایک بزرگ اور چار سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے، خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کو آپریشن کیا۔

گلگت بلتستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چلاس بس فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

شمس لون کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور خطرناک دہشت گرد زاہد اللہ بھی زخمی ہوگیا جبکہ ایک اور دہشتگرد کا تعاقب کیا جارہا ہے، دہشتگردوں سے مقابلے میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علاقے میں کئی گھنٹوں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور حالات سخت کشیدہ ہیں۔

شمس لون کے مطابق وہ جلد گلگت پہنچ کر میڈیا کو تمام حالات سے آگاہ کریں گے۔

پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی رپورٹ حقائق کے منافی ہے، ترجمان دفترخارجہ

واضح رہے کہ قبل ازیں اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ نے ہوڈور دہشتگردی واقعے میں ملوث 7 دہشتگردوں کے پکڑے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2 دسمبر کو صوبہ گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں دہشت گردوں کی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس گزر میں گاہکچ سے روانہ ہوئی جس کو بزدلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ کی وجہ سے بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ڈی سی عارف احمد نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی میں پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے جبکہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کا اہلکار بھی زخمی ہوا۔

دیامر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سردار شہریار نے بتایا کہ جائے حادثہ پر سب سے پہلے پولیس افسران پہنچے تھے جنہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بس سے ٹکرانے والے ٹرک میں بھی آگ لگ گئی اور اس کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!