عمران خان پر مقدمات: وزیر قانون کا اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر مقدمات سے متعلق اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود مختار ریاست کے طور پر پاکستان میں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے۔

عمران خان پر مقدمات: وزیر قانون کا اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل

 

انہوں نے کہا کہ آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانبدارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا، جب کہ عمران خان کو ملکی آئین وقانون، عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ قیدی کےطور پر جیل میں ہیں، اور کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اور عدالتی نظام کا مظہر ہے۔

یاد رہے کہ 18 جون کے دستاویز میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں حراست اور مقدمے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سائفر کیس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جو صرف انہیں سیاسی میدان میں مقابلے سے باز رکھنے کے لیے سیاسی طور پر بنائے گئے۔

رپورٹرز درست رپورٹنگ کرتے ہیں، جو پروگرامز میں بیٹھ کر فیصلے سناتے ہیں وہ مسئلہ ہے، عدالت

 

اقوام متحدہ کی باڈی نے 18 سے 27 مارچ تک جاری رہنے والے اپنے 99ویں اجلاس میں پی ٹی آئی کے بانی کی نظر بندی پر اپنی رائے کی منظوری دی تھی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کی مختلف عدالتی کارروائیوں میں قانونی تضادات اور بے ضابطگیوں کا ذکر کرتے ہوئے ادارے نے کہا کہ وہ اس بارے میں اپنی رائے دے رہے ہیں، کیا عمران کو ظالمانہ طور پر نظربند کیا گیا۔

 

 

ورکنگ گروپ نے مزید کہا کہ سائفر کیس میں عمران کے خلاف قانونی بنیادوں پر کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ ایسا نہیں لگتا کہ ان کے ان اقدامات سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

60 / 100

One thought on “عمران خان پر مقدمات: وزیر قانون کا اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!