...

راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ میں حضور اکرمﷺ پر درود بھیجا اور قرآن پاک کا حوالہ دیا

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں حضور اکرم ﷺ پر درود پاک بھیجا اور اپنی تقریر کے دوران قرآن پاک کا حوالہ بھی دیا جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان سیخ پا ہوگئے۔

راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ میں حضور اکرمﷺ پر درود بھیجا اور قرآن پاک کا حوالہ دیا

 

تشکر نیوز کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا، انہوں نے اپنی تقریر کے دوران حضور اکرمﷺ پر درود بھیجتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پیغمبر اسلام سمیت تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے ملک میں صرف نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہی ہے، حکومتی رہنما ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی نفرت بھی پھیلارہے ہیں، راہول گاندھی کے بیان پر مخالفین نے شور شرابہ کرتے ہوئے ان سے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

راہول گاندھی نے انتہا پسند ہندو وزرا کی موجودگی میں اسلام کی امن پسندی اور قرآنی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خوف کو ختم کرو اور ڈرو مت، لوک سبھا میں اسلام اور قرآن کا ذکر کرنے پر بی جے پی سیخ پا ہوگئی۔

کراچی: کورنگی میں ’ٹارگٹڈ حملہ‘، پیپلزپارٹی کا کونسلر قتل

 

اس دوران وزیراعظم مودی سمیت وزیر داخلہ امیت شاہ اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور اسپیکر سے ان کا مائیک بند کرنے اور الفاظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن لیڈر سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی نے پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگایا ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورا ہندو سماج نہیں۔

 

 

راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں بی جے پی کو پیغام دیا کہ دنیا بھر میں پیغمبر اسلام سمیت تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی۔

60 / 100

One thought on “راہول گاندھی نے بھارتی پارلیمنٹ میں حضور اکرمﷺ پر درود بھیجا اور قرآن پاک کا حوالہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.