سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی ضروری ہے۔
تشکر نیوز کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے متنازع ہو گیا ہے، آپریشن پر ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے۔
جمہوریت کی بحالی کیلئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ضروری ہے، فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کے اتحاد کی علامت ہے، ان کی رہائی سے صحیح جمہوریت بحال ہو گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے قربانیاں دے کر مثال قائم کی۔
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حامد خان ٹائپ لوگ چوہے ہیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھوڑائی جاتی، اپوزیشن کا کردار ادا نہیں ہو سکتا، چوہے چاہتے ہیں ان کی قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلے اور عمر کا قانون حکومت لانا چاہ رہی ہے،اس قانون سے عدلیہ تباہ ہو جائے گئی۔
عمر ایوب نے بجٹ کو عوام پر قاتلانہ حملہ قرار دیدیا
اگر کوئی میرا شوہر ہے تو سامنے آئے، اداکارہ میرا
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل جو بجٹ پاس کروایا گیا یہ عوام پر قاتلانہ حملہ ہے، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا، پارلیمنٹ میں بجٹ پر تقریر کی، میری بات کی کسی ممبر پارلیمنٹ نے تردید نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی حکومت نے ساڑھے 4 سو ارب گندم درآمد کی اور اس پر بہت کمیشن بنایا گیا، کاشت کاروں نے اپنی فصل کوڑیوں کے داموں بیچی، جب کہ اب برآمد کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے اور دوبارہ سے اس پر پیسہ بنایا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے الیکشن رپورٹ پر قراداد پیش کی، ساری دنیا انتخابات پر اعتراض کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے۔
پارٹی پوزیشن سے مستعفی ہونے پر انہوں نے کہا کہ بطور سیکریٹری جنرل انصاف نہیں کر سکا اس لیے استعفیٰ دیا۔
یاد رہے کہ عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے عہدوں سے مستعفی ہونے کا خط ’ایکس‘ پر پوسٹ کردیا۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ عدت کیس ٹیکنیکل بنیاد پر مسترد کیا گیا، اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے اور کلمہ چوک میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔