پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا علاقائی بحری سیکیورٹی گشت کے دوران سلالہ بندرگاہ کا دورہ

تشکر بیورو رپورٹ،

پریس ریلیز

پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا علاقائی بحری سیکیورٹی گشت کے دوران سلالہ بندرگاہ کا دورہ

اسلام آباد ، 15 دسمبر2023: پاک بحریہ کے جہاز طغرل نے خلیج عدن میں علاقائی بحری سیکیورٹی گشت کے تحت معمول کی آپریشنل تعیناتی کی تکمیل پر وطن واپسی سے قبل ایندھن اور دیگر ضروری سامان کے حصول کے لئے عمان کی بندرگاہ سلالہ کا دورہ کیا۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے نیول ڈپلومیسی کے تحت عمان کے سینئر نیول حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور عمان کی بحری افواج کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں کیونکہ دونوں ممالک ایک ہی سمندری علاقے میں شریک ہیں۔ دونوں بحری افواج دوطرفہ سمندری علاقے میں بحری قوانین کے نفاذ، سرچ اینڈ ریسکیوآپریشنز اور طبی ایمرجنسی انخلاء کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!