ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی کی بڑی کارروائی

تشکور نیوز رپورٹنگ،

-ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
-گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا

-ملزم حمزہ سہیل کو کراچی کے علاقے بہادرآباد سے گرفتار کیا گیا

-ملزم بغیر لائسنس کے عجوہ ٹریول کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا

-ملزمان سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہے تھے

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ممالک بھجوانے کے نام پر پاسپورٹ وصول کئ-ے

چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 13 عدد پاسپورٹس، 12 چیک بکس، لیپ ٹاپس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لئے گئے

-ملزم لائسنس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن نہ کر سکا

-ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

-دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ترجمان ایف آئی اے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!