ڈیرہ بگٹی: شہریوں نے نایاب نسل کا تیندوا ہلاک کردیا

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نایاب نسل کے تیندوے کو دیہاتیوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق تحصیل سوئی کے نواحی علاقے میں شہریوں نے تیندوے کو دیکھ کر اس کا پیچھا کیا اور اس کے غار تک پہنچ گئے۔

ڈیرہ بگٹی: شہریوں نے نایاب نسل کا تیندوا ہلاک کردیا

 

رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے غار میں جانے والے تیندوے پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور اسے مار ڈالا، اس کے بعد تیندوے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نایاب جانور کو مارنے پر ایکشن لینے کی تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم مقامی لوگ سوشل میڈیا پر نایاب جانور کو ہلاک کرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

آزاد کشمیر کیلئے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی کا تنازع برقرار

 

دوسری طرف مقامی چرواہوں کا کہنا ہے کہ یہ تیندوا ان کی بکریوں پر حملہ آور ہوتا تھا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیرہ بگٹی: شہریوں نے نایاب نسل کا تیندوا ہلاک کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!