عمران خان کی نااہلی اورلیکشن لڑنے کی اجازت کا معاملہ، درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب

تشکور نیوز رپورٹنگ،

معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ نہیں کرتی ہم کیس سن نہیں سکتے، ایک کیس پر ایک ہی وقت دو عدالیتیں اکٹھے سماعت نہیں کر سکتیں۔لاہور ہائیکورٹ

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نا اہلی اور عام الیکشن لڑنے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت اسلام آباد ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے ۔شہزاد شوکت کی طرف سے طرف سے مہلت مانگی گئی۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔ وکیل درخواست گزار علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع ہونا ہیں۔جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دئیے کہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ نہیں کرتی ہم کیس سن نہیں سکتے۔

ایک کیس پر ایک ہی وقت دو عدالیتیں اکٹھے سماعت نہیں کر سکتیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے۔ الیکشن کمیشن جوڈشل اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔ انکو غیر قانونی نق اہل کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نا اہلی ختم کرے۔ ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ۔بعدازاں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا شیڈول جاری ہونے والا ہے مگر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست زیر سماعت ہے ،بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ ایک مزید درخواست سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، عوام تک رسائی کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی جائے گی۔پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن لڑانے کی اجازت کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!