...

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی، رقم موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم اور سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری پر خرچ ہوگی۔

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی

 

تشکر نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو 2 منصوبوں کے لیے فنانسنگ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

عالمی بینک نے اعلامیے میں بتایا کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔

مزید بتایا کہ فنڈز کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔

حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی بیٹھک آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی

 

اعلامیے کے مطابق دوسرے پروجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

63 / 100

One thought on “عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.