تشکر نیوز: پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عید الاضحی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
کراچی میں طاہری مسجد میں نمازعید کا بڑا اجتماع ہوا، نماز عید میں ملک وقوم کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی گئی۔
وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو سلام
دوسری جانب پشاور میں افغان باشندے آج عید الاضحی منا رہے ہیں۔ تاج آباد میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ افغان مہاجرین سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔