کراچی، سی ٹی ڈی نے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیاملزمان کراچی سے روہڑی جانے والی ٹرین کونشانہ بنانا چاہتے تھے، حکام

تشکور نیوز رپورٹنگ،

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشتگردوں گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ تنظیم کا سلیپر سیل چلارہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضےسے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!