لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوانوں نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لکی مروت میں آپریشن آئی ای ڈی حملے کے جواب میں کیا گیا، دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

وزیراعظم کا لکی مروت آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ 9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی پر خود ساختہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس و دیگر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بعد ازاں ان کی میتوں کو نواحی گاؤں منتقل کردیا گیا تھا۔

67 / 100

One thought on “لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!