ویب ڈیسک،
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ جینز اور دیگر کپڑوں کو بغیر دھوئے کتنی بار پہن سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس کا جواب مختلف پہلوؤں جیسے کہ پسینے کی مقدار اور طرز زندگی پر منحصر ہے۔
کپڑوں کو بہت کم دھونا جلد کے مسائل یا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے اور انہیں اکثر دھونا آپ کے کپڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ غیر ضروری لانڈری اور وسائل کے استعمال کا نتیجہ بھی بن سکتا ہے۔
اس بات کا کوئی سخت اور باقاعدہ اصول نہیں کہ آپ کتنی بار کپڑے بنا دھوئے پہن سکتے ہیں۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی کچھ قسمیں ہیں جنہیں ہر استعمال کے بعد دھونا چاہیے۔