رواں مالی سال مہنگائی کے لیے مقرر کردہ ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان

گزشتہ ماہ مئی میں مہنگائی میں نمایاں کمی کے باوجود رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔ تشکر نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں اوسط مہنگائی ہدف سے زیادہ رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اور امکان ہے کہ مالی سال کے لیے مقرر کردہ مہنگائی کا ہدف پورا نہ ہو سکے۔

رواں مالی سال مہنگائی کے لیے مقرر کردہ ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان

 

وفاقی حکومت نے جاری مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 21 فیصد مقرر کیا تھا، تاہم رواں مالی سال میں اوسط مہنگائی 23.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) میں اوسط مہنگائی 24.52 فیصد رہی، لیکن بعد میں اس میں نمایاں کمی آئی، جس کی وجہ سے اوسط شرح میں کچھ کمی کی امید ہے۔

قومی ٹیم کوچھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

 

 

 

اس سال ابتدائی 11 ماہ کے دوران شہری علاقوں میں اوسط مہنگائی 25.06 فیصد اور دیہی علاقوں میں 23.76 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 11.76 فیصد پر آگئی تھی، جس کی وجہ سے اوسط مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی۔

62 / 100

One thought on “رواں مالی سال مہنگائی کے لیے مقرر کردہ ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!