کراچی: صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

تشکر نیوز: کراچی کی سیشن کورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے سماجی کارکن صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تشکر نیوز کے مطابق، بچوں کی اسمگلنگ اور دھوکہ دہی کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی، جہاں ایف آئی اے نے ملزم صارم برنی کو پیش کیا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کردی

ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حیا نامی بچی کو فیملی کورٹ نے لاوارث قرار دیا تھا، بچی کی والدہ افشین نے مدیحہ نامی خاتون کو فروخت کیا تھا، اور مدیحہ نے اس بچی کو بشرا کے حوالے کیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں اور کسی بھی سوال کا درست جواب نہیں دے رہے ہیں، ان کے ٹرسٹ کے حوالے سے بینکوں سے معلومات مانگی گئی ہیں، جس میں ایک منظم گروہ ملوث ہے۔

ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ کیس میں 20 سے زائد متاثرین کی نشاندہی کرنی ہے، ڈیجیٹل، مالی اور امریکی انٹیلیجنس سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، جس کی اسکروٹنی کرنی ہے، لہذا مزید ایک ہفتے کا ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جبکہ ان کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 جون کو ہوگی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے نے صارم برنی کو امریکہ سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، صارم برنی پر سنگین الزامات ہیں اور ان کی نقل و حرکت پر کافی عرصے سے نظر رکھی جا رہی تھی۔

 

 

بعد ازاں، کراچی سٹی کورٹ نے صارم برنی کو بچوں کی اسمگلنگ کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔

66 / 100

One thought on “کراچی: صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!