عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کردی

تشکرنیوز: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کے لیے درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت نکاح کیس میں اپنی سزا معطل کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ تشکر نیوز کے مطابق، یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی ہے جس میں بشریٰ بی بی نے سزا معطل کر کے رہائی دینے کی استدعا کی ہے۔

23 فروری کو، سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح اور ناجائز تعلقات کا کیس دائر کیا تھا۔ درخواست سیکشن 494/34، B-496 اور دیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی تھی۔

پاکستان کو مئی میں تاریخ کی بُلند ترین ترسیلات زر موصول

خاور مانیکا نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کا تعلق پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہے اور بشریٰ بی بی سے شادی 1989 میں ہوئی تھی۔ عمران خان نے بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کے ذریعے اسلام آباد دھرنے کے دوران مداخلت کی۔ خاور مانیکا نے مزید بتایا کہ عمران خان اکثر ان کے گھر پیری مریدی کی آڑ میں آتے تھے، جو غیر اخلاقی اور اسلامی معاشرے کے اصولوں کے خلاف ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی مداخلت شروع کر دی۔ خاور مانیکا نے کہا کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا جانے سے روکنے کی کوشش کی، مگر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ بشریٰ بی بی کے پاس مختلف موبائل فونز اور سم کارڈز تھے جو چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر فرح گوگی نے دیے تھے۔

خاور مانیکا نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی نے دوران عدت عمران خان سے نکاح کر لیا، جو غیر قانونی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ بعد میں دونوں نے مفتی سعید کے ذریعے دوبارہ نکاح کر لیا۔ خاور مانیکا نے درخواست میں کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سخت سزا دی جائے۔

 

 

11 دسمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف خاور مانیکا کی جانب سے دائر غیر شرعی نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دیا تھا۔

60 / 100

One thought on “عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!