آئی سی سی کا نیو یارک اسٹیڈیم کی پچ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کے لیے استعمال کی جانے والی نیو یارک اسٹیڈیم کی پچ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

آئی سی سی کا نیو یارک اسٹیڈیم کی پچ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف

 

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نظر نہیں آیا جس کی سب کو توقع تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ بقیہ میچز کے لیے وکٹ کو بہتر بنانے کے لیے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

آئی سی سی نے کہا کہ ’عالمی معیار کی گراؤنڈز ٹیم پچ کی کنڈیشن کو بہتر کرنے اور بقیہ میچوں کے لیے بہترین ممکنہ کریز فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ تعطل کا شکار: پی ٹی اے سمیت تمام موبائل کمپنیز کو نوٹس جاری

 

نیو یارک کی پچ کو پارک کی زمین پر پانچ ماہ میں بنایا گیا، پچ کو فلوریڈا میں تیار کرکے نیویارک منتقل کیا گیا، 3 جون کو جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان یہاں پہلا میچ کھیلا گیا، سری لنکا کی پوری ٹیم 77 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ جنوبی افریقہ نے اتنا کم ہدف 16.2 اوورز میں حاصل کیا۔

5 جون کو یہاں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 96 پر آؤٹ کردیا، بھارت اگرچہ وہ 8 وکٹوں سے میچ جیت گیا لیکن اس کے دو بلے باز روہت شرما اور رشبھ پنت کے جسم پر بالز لگیں جب کہ روہت شرما کو بازو پر گیند لگی اور ریٹائر ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے، اس کے علاوہ جسپریت بمراہ کے تیز باؤنسر سے آئرلینڈ کے ہیری ٹییکٹر کی انگلی پر چوٹ لگی۔

بھارت-آئرلینڈ کے میچ کے بعد پچ کے حوالے سے کئی سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، نیویارک کے اس میدان پر ہی 9 جون کو پاکستان کا اپنے روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا جب کہ مزید 6 گروپ میچز بھی یہاں کھیلے جائیں گے۔

 

 

60 / 100

One thought on “آئی سی سی کا نیو یارک اسٹیڈیم کی پچ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!