سندھ ہائی کورٹ نے سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس کے مسلسل تعطل رہنے کے خلاف درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت تمام موبائل کمپنیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جون تک جواب طلب کرلیا۔
سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ تعطل کا شکار: پی ٹی اے سمیت تمام موبائل کمپنیز کو نوٹس جاری
تشکر نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی بار کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور موبائل کمپنیز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اپیل کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔
درخواستگزار صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے بتایا کہ موبائل کمپنیوں سے بھی متعدد بار رابطہ کیا ہے مگر صورت بہتر نہیں ہوئی، کمپنیوں کو سٹی کورٹ کے ٹاور کو اپ گریڈ کرنا ہوگا، ہم ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ تعطل کا شکار: پی ٹی اے سمیت تمام موبائل کمپنیز کو نوٹس جاری
واضح رہے کہ کراچی بار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سٹی کورٹ میں موبائل نیٹ ورک تعطل کا شکار ہے، انٹرنیٹ سروس بھی سخت متاثر ہے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس میں رکاوٹ کی وجہ سے سائلین مشکلات کا شکار ہیں۔
درخواست میں بتایا گیا کہ وکیل اپنے سائل اور سائل اپنے وکیل سے رابطہ تک نہیں کر سکتا،لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سائل گھنٹوں گھنٹوں اپنے وکیل سے رابطہ نہیں کر سکتے۔