اسلام آباد: ٹریل فائیو میں طحہ کی موت، پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول

اسلام آباد کی مارگلہ ہائیکنگ ٹریل فائیو کے قریب کھائی سے مردہ حالت میں پائے جانے والے طالب علم طحہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

اسلام آباد: ٹریل فائیو میں طحہ کی موت، پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول

 

تشکر نیوز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طحہ کے جسم پر کوئی گہرا زخم نہیں ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ نہیں لکھی گئی۔

پولیس میدے اور اندورنی اعضا کی تفصیلی رپورٹ کے انتظار میں ہے، اندرونی اعضاکی فرانزک رپورٹ میں زہریلی چیز دینے یا نا دینے کا معلوم ہوگا۔

واضح رہے کہ 27 مئی کو لاپتا ہونے والا طالبعلم اسلام آباد کی مارگلہ ہائیکنگ ٹریل فائیو کے قریب ایک کھائی میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

متنازع ٹویٹ کا معاملہ: عمران خان کا ایک بار پھر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار

 

پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم کی لاش کی نشاندہی محکمہ جنگلات کے لوگوں نے کی، طالبعلم کی لاش ایک گہری کھائی میں سے ملی۔

29 مئی اسلام آباد کی مارگلہ ہائیکنگ ٹریل فائیو کے قریب کھائی سے مردہ حالت میں پائے جانے والے طالب علم کے کیس میں انویسٹی گیشن ٹیم نے طحہ کے پانچوں دوستوں کے بیانات قلمبند کر لیے تھے۔

60 / 100

One thought on “اسلام آباد: ٹریل فائیو میں طحہ کی موت، پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!