متنازع ٹویٹ کا معاملہ: عمران خان کا ایک بار پھر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر متنازع ٹویٹ کے معاملے کی تفیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

متنازع ٹویٹ کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔

متنازع ٹویٹ کا معاملہ: عمران خان کا ایک بار پھر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار

 

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے سوالات کے لیے آنے والی دو رکنی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اور سب انسپکٹر شامل تھے۔

تاہم ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے ایف آئی اے ٹیم کی تفتیش میں شامل ہونے کو وکلا کی موجودگی سے مشروط کردیا۔

اس کے بعد ایف آئی اے ٹیم سابق وزیر اعظم سے تحریری انکار کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

ایف آئی اے کی ٹیم چند دن قبل بھی عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ پہنچی تھی۔

تاہم سابق وزیر اعظم نے ایف آئی اے کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلاکی موجودگی میں سوالات کے جوابات دینے پر اصرار کیا تھا۔

پاکستان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

 

واضح رہے کہ 30 مئی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی جس کے لیے عمر ایوب، گوہر خان اور رؤف حسن سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اس امر کی تحقیق کرے گی کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کس نے، کیوں اور کیسے شیئر کی؟

ایف آئی اے، سابق وزیر اعظم کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لے گی۔

60 / 100

One thought on “متنازع ٹویٹ کا معاملہ: عمران خان کا ایک بار پھر تفتیش میں شامل ہونے سے انکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!