پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک شہری نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی۔
لاہور: آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شہری نے خود کو آگ لگالی
تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی جی آفس کے باہر خود کو آگ لگانے والا شہری اسلم سہیل لاہور کے علاقے کماہاں کا رہائشی ہے، وہ گروی پر لیے گئے ایک مکان میں رہائش پذیر تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالک مکان کی جانب سے پیشگی نوٹس دیے بغیر گھر خالی کروانے پر احتجاج کے لیے آئی جی آفس پہنچا تھا۔
سرکاری بجلی کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹ ختم، آرڈیننس جاری
رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص صبح سے آئی جی آفس کے باہر پنجاب پولیس کے سربراہ سے ملاقات کے لیے انتظار میں بیٹھا تھا۔
سیکیورٹی پر مامور حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اس نے خود کو آگ لگالی، شہری کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار عادل بھی جھلس کر زخمی ہو گیا۔