جمہوریہ چیک میں ٹرین حادثہ: 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

جمہوریہ چیک کے شہر پارڈوبیس میں ایک ایکسپریس ٹرین کے مال بردار ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

جمہوریہ چیک میں ٹرین حادثہ: 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

 

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پراگ سے آنے والی ایکسپریس ٹرین جس میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، رات کو یوکرین کے قصبے چوپ جا رہی تھی کہ اس دوران اس کیمال بردار ٹرین سے ٹکر ہوگئی جو ایک کاسٹک اور آتش گیر کیمیکل کیلشیم کاربائیڈلے کر جا رہی تھی۔

جمہوریہ چیک ٹی وی پر جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں ایک گاڑی کو پٹری سے اترے ہوئے اور کمبلوں میں لپٹے ہوئے مسافروں کو بسوں میں جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 

وزیر اعظم پیٹر فیالا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حادثے کو ایک بڑی آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب متاثرین اور زخمیوں کے بارے میں فکر مند ہیں، میں سوگواروں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

حادثہ دارالحکومت پراگ سے تقریباً 100 کلومیٹر (60 میل) مشرق میں پرڈوبیس کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

مقامی ایمرجنسی سروسز کی ترجمان الینا کسیالہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ پیرا میڈیکس کے پاس 26 زخمی زیر علاج تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مگر بدقسمتی سے ان میں سے 4 زندگی کی بازی ہار گئے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ مرنے والوں میں 2 یوکرینی خواتین بھی شامل ہیں، وزیر داخلہ وٹ راکوسان نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کی چوٹ کی نوعیت کم ہے۔

61 / 100

One thought on “جمہوریہ چیک میں ٹرین حادثہ: 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!