سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر کے کورٹ رپورٹرز کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی۔

’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے کورٹ رپورٹرز اور پی ایف یو جے کے سیکریٹری علاؤالدین خانزادہ کی درخواست پر سماعت کی۔

سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

 

عدالت ریمارکس دیے کہ عدالتی رپورٹنگ کے دوران سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز اور متعلقہ قوانین کا خیال رکھا جائے، سپریم کورٹ کی جانب سے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ کے لیے جاری کردہ گائید لائنز پر عمل درآمد کیا جائے۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پیمرا کارروائی کرسکتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے صرف تحریری حکم نامے کی رپورٹ سے متعلق پابندی کی معطلی کو برقرار رکھا۔

21 مئی کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے زیر سماعت عدالتی مقدمات سے متعلق خبر یا ٹکرز چلانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

چیئرمین پی سی بی کی مداخلت پر آئی سی سی نے نیویارک میں قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیا

 

پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ خبروں، حالات حاضرہ اور علاقائی زبانوں کے تمام ٹی وی چینلز زیر سماعت عدالتی مقدمات کے حوالے سے ٹکرز اور خبریں چلانے سے گریز کریں اور عدالتی تحریری حکمناموں کی خبریں بھی رپورٹ نہ کریں۔

اس سلسلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت، ٹریبونل میں زیر سماعت مقدمات کے ممکنہ نتیجے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے تبصرے، رائے یا تجاویز و سفارشات پر مببنی کوئی بھی مواد نشر نہ کیا جائے۔

تاہم اعلامیے میں کہا گیا کی ایسے مقدمات جن کی سماعت براہ راست نشر کی جاتی ہے، ٹی وی چینلز ان کی رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔

60 / 100

One thought on “سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!