سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عالمی یوم ماحول 2024 کے موقع پر پیغام

تشکر نیوز: ہر سال 5 جون کو ماحول کا عالمی دن منایا جاتا ہے جو ہمارے ارد گرد کے قدرتی ماحول کے تحفظ کی یاد دہانی کرواتا ہے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ ماحول پروگرام کی زیر ِسرپرستی منایا جاتا ہے جس کا مقصد ماحول کو درپیش چیلنجز کے بارے میں آگہی کا پھیلانا ہے۔ ان چیلنجز میں آلودگی ، جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت ، جنگلی حیات کے بقا کو لاحق خطرات، سطح ِسمندر کا بلند ہونا اور خوراک کا عدم تحفظ شامل ہیں۔ اِس سال ماحول کے عالمی دن کا موضوع ’زمین کی زرخیزی کی بحالی، بیابانی کی روک تھام اور خشک سالی پر قابو‘ ہے۔ یہ دن ہمیں اپنی زمین ، سمندر اور ساحلی علاقوں موجود ہر شے کی حفاظت کی ناگزیر ضرورت کی واضح یا دہانی کراتا ہے۔

پاکستان کی وسیع و عریض ساحلی پٹی ہزاروں افراد کو معاش کے وسائل تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ ہمارے سمندری وسائل متنوع حیاتیات کا قیمتی خزانہ ہیں جو جسیم سمندری کچھووں سے خوبصورت چٹانوں تک کی سمندری حیات کی مدد کرتے ہیں۔ تاہم ہمارے ساحلی علاقے اور میرین ایکو سسٹم کو انسانی سر گرمیوں سے شدید خطرات لاحق ہیں جن میں سمندری آلودگی ، سمندر اور ساحل پر تیل کا گرنا اور صنعتی فضلہ شامل ہے جو بحری حیات کے لیے خطرہ ہیں اور غذائی تسلسل کو آلودہ کرتے ہیں۔ ضرورت سے زائد اور غیر متوازن ماہی گیری کی عادات مچھلی کی آبادیوں میں کمی اور میرین ایکو سسٹم کے توازن کو خراب کرتی ہے۔ سطح سمندر کی بلندی ساحلی کٹاﺅ کا باعث بنتی ہے جس میں جنگلات کی کٹائی اور عمارتوں کی تعمیر سے ہولناک اضافہ ہوا ہے جو ساحلی آبادی کی بقا کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کا کشمور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکووں سے مقابلہ

پاکستان میں ماحول کی اہمیت کو اُجاگر کرنے اور افسروں و جوانوں میں شعور و آگہی کے فروغ کے لیے پاکستان نیو ی ماحول کاعالمی دن مناتی ہے تاکہ بحری ماحول کے لیے سازگار اطوار کو اپنایا جائے ۔ ماحول کی بہتری کے لیے پاکستان نیوی نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں پاک بحریہ کے زیر ِ نگرانی علاقوں میں پانی صاف کرنے والے پلانٹس کا قیام اور شجرکاری مہمات قابل ذکر ہیں۔پاک بحریہ تواتر کے ساتھ سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور محکموں کو شعور دلاتی ہے کہ بحری آلودگی اور خشک سالی کی روک تھام کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات میں شانہ بشانہ شامل ہوں۔

ماحول کی حفاظت اور اسے نقصان سے بچانے کی ذمے داری کاشعوراُجاگر کرنے کے لیے پاکستان نیوی کی فیلڈ کمانڈز اور یونٹس کی جانب سے کئی سرگرمیوں کو ترتیب دیا گیا ہے۔میں زیرِ کمان تمام فیلڈ کمانڈز اور یونٹس سے توقع رکھتا ہوں کہ اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں اور پُرخلوص طریقے سے ان سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔ یہ بھی قابل ِ ذکر ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرزکی جانب سے بحریہ یونیورسٹی، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور وزارت ِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے اس دن کے موضوع کی مناسبت سے ایک روزہ سیمینار بھی منعقد کیا جا رہا تاکہ شعور و آگہی کو فروغ حاصل ہو۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عالمی یوم ماحول 2024 کے موقع پر پیغام

ہم نے بطور قوم کئی چینلجز کا سامنا کیا اور عزم اورحوصلہ سے ان پر کامیابی سے قابو پایا۔آئیے اسی جذبے اور جوش و خروش سے متحد ہو کر ماحولیاتی بحران پر قابو پائیں جو ہماری ساحلی پٹی اور سمندری ماحولیاتی نظام کو متاثر کر رہا ہے۔ بے شمار وسائل اور قدرت کے بے پناہ انعامات کی حفاطت کے لیے ہم اپنے بچوں ،ملک کے مستقبل اور خود کے مقروض ہیں۔

یاد رکھیے ،ایک صاف ستھرا اور ماحول دوست پاکستان ایک خوشحال پاکستان ہے۔ ہمیں مستحکم مستقبل کے لیے ایک دوسرے کے ہمراہ چلنا ہے جہاں آنے والی نسلوں کے لیے ہماری سر زمین اور سمندر محفوظ رہیں،جنگلات اور ساحل پروان چڑھیں اور پرورش پائیں ۔

63 / 100

One thought on “سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عالمی یوم ماحول 2024 کے موقع پر پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!