پاکستان رینجرز (سندھ) کا کشمور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکووں سے مقابلہ

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) کا کشمور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکووں سے مقابلہ رینجرز جوانوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد

ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے شہریوں کی جانب سے شور مچانے پر گشت پر مامور رینجرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی رینجرز کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ کے دوران ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

گرفتار ملزمان کا تعلق سعید خانانی گینگ سے ہے ڈاکوؤں کی شناخت دیدار جتوئی اور رانجھن جتوئی کے نام سے ہوئی۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد۔ ڈاکوؤں کا ایک ساتھی موقع سے فرار

پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈاکوؤں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں کو بمعہ اسلحہ اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

 

70 / 100

One thought on “پاکستان رینجرز (سندھ) کا کشمور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکووں سے مقابلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!