...

کراچی میں شوگر، بلڈپریشر اور امراض قلب کی کئی جان بچانے والی ادویات کی قلت

تشکور نیوز رپورٹنگ،

کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شہر میں شوگر، بلڈپریشر اور  امراض قلب کی کئی دوائیں نہیں مل رہیں۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہےکہ ادویات کی قلت پر سرکاری اسپتالوں سے مریضوں نے شکایات کی ہیں، سرکاری اسپتالوں کی اگر فنڈ نہ ملنے کی شکایات ہیں تو ان کو فنڈ مل جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اب تک انتظامیہ نے ہمیں فنڈ سے متعلق درخواست نہیں دی، ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ ادویات کی قلت ہوجائے، کمپنی کی جانب سےادویات نہیں بن رہیں، ادویات کمپنی اگر ادویات نہیں بنائیں گی تو سندھ کیا پورے پاکستان میں قلت ہوگی۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کے وفاقی حکومت سےکچھ معاملات چل رہے ہیں، ادویات کے معاملے پر وفاق نے یقین دہانی کرائی تھی، زیادہ تر ادویات بنانے والی کمپنیاں کراچی میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.