اسلام آباد: زیرتربیت پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والا ڈرل انسٹرکٹر معطل

اسلام آباد پولیس لائنز میں زیرتربیت اہلکار کے ساتھ ناروا سلوک کا واقعہ سامنے آگیا جہاں ڈرل انسٹرکٹر نے زیرتربیت پولیس افسر کو تھپڑ مار دیا جب کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسٹرکٹر کو معطل کردیا۔

اسلام آباد: زیرتربیت پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والا ڈرل انسٹرکٹر معطل

 

’تشکر نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس لائنز میں شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے اہلکاروں کی تربیت جاری تھی، اسی دوران غلطی کرنے پر ڈرل انسٹرکٹر نے ایک اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔

اہلکار کو تھپڑ پڑنے کے بعد دیگر اہلکاروں میں بے چینی بڑھ گئی جب کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھپڑ مارنے والے ڈرل انسٹرکٹر کو معطل کرکے لائن کلوز کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ؛عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

 

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اپنے ماتحت افسران کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی افسر غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے۔

62 / 100

One thought on “اسلام آباد: زیرتربیت پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے والا ڈرل انسٹرکٹر معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!