...

پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی، 380 کلوگرام منشیات برآمد

تشکر نیوز: شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 380 کلوگرام منشیات ضبط کر لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، خفیہ معلومات کی بنیاد پر پی این ایس یرموک نے یہ انسداد منشیات آپریشن انجام دیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت لاکھوں ڈالرز ہے۔ چند روز قبل بھی پاک بحریہ نے ایک اور کامیاب کارروائی میں بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

خلائی میدان میں چین کی بڑی کامیابی؛ چانگ ای 6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک بحریہ کی سمندری نگرانی کی مؤثر کارکردگی کی وجہ سے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی۔ پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں باقاعدگی سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک بحریہ سمندر میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے علاوہ بحری قزاقی کے خلاف بھی مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے۔

 

 

 

70 / 100

2 thoughts on “پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی، 380 کلوگرام منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.