بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے قتل کا ایک اور منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس نے لارنس بشنوئی گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ گرفتار ملزمان نے سلمان خان کے فارم ہاؤس اور ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کے گھر کی ریکی کی تھی۔
بھارتی پولیس کے مطابق، ملزمان نے 16 اپریل کو سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو شوٹروں کی گرفتاری سے ایک ماہ قبل یہ منصوبہ بنایا تھا، جو ناکام بنادیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خان پر حملے کے منصوبے کی تحقیقات جاری ہیں۔
خلائی میدان میں چین کی بڑی کامیابی؛ چانگ ای 6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا
یاد رہے کہ اپریل میں بھی سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر دو افراد نے فائرنگ کی تھی، جنہیں دو روز بعد گجرات کے شہر بھوج سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں ملزمان کا تعلق ریاست بہار سے تھا اور انہوں نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر رقم کے عوض سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔
لارنس بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے باعث سلمان خان کی سکیورٹی 2022 سے بڑھا دی گئی ہے اور انہیں ذاتی ہتھیار رکھنے کا لائسنس بھی دیا گیا ہے۔
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی نے گزشتہ سال کہا تھا کہ اس کی زندگی کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔
لارنس بشنوئی نے سلمان خان سے کہا تھا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور (جمبا جی) کے مندر جاکر معافی مانگیں۔ اگر ان کی برادری معاف کردے تو وہ کچھ نہیں کہے گا، ورنہ سکیورٹی ہٹتے ہی وہ سلمان خان کو قتل کردے گا۔
سلمان خان کےقتل کا ایک اور منصوبہ ناکام، 4 ملزمان گرفتار
لارنس بشنوئی کو سلمان خان سے کیا مسئلہ ہے؟ اطلاعات کے مطابق، 10 جولائی 2022 کو لارنس بشنوئی نے دھمکی دی تھی کہ وہ اور اس کی برادری سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔ وہ صرف ایک صورت میں معاف کرسکتا ہے، اگر سلمان خان سرعام اپنے عمل پر معافی مانگ لیں۔
لارنس بشنوئی کے مطابق، اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے، لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کے لیے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی۔ اگر سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جاکر سرعام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے، ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردے گی۔