خلائی میدان میں چین کی بڑی کامیابی؛ چانگ ای 6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا

تشکر نیوز:  چین نے خلائی میدان میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، چانگ ای 6 مشن کامیابی سے چاند پر لینڈ کر گیا ہے۔

یہ چاند پر کسی بھی چینی خلائی مشن کی چوتھی کامیاب لینڈنگ ہے۔ چانگ ای 6 مشن کی لینڈنگ کے بعد چاند کی سطح سے نمونے اکٹھے کیے جائیں گے، اور لینڈر 48 گھنٹوں تک چاند کی سطح پر موجود رہے گا۔

گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران نوجوان کا قتل، ویڈیو منظر عام پر، ایس ایچ او معطل

چانگ ای 6 لینڈر چاند کی سطح سے مٹی اور چٹانوں کے نمونے اکٹھے کرے گا، جس کا مجموعی وزن تقریباً 2 کلوگرام ہوگا۔

چانگ ای 6 مشن 48 گھنٹوں میں اپنا کام مکمل کرنے کے بعد واپسی کا سفر شروع کرے گا۔ نمونے اکٹھے کرنے کے بعد، لینڈر چاند کے مدار میں موجود اوربٹر سے جڑ جائے گا۔ چانگ ای 6 مشن 25 جون کے قریب زمین پر واپس پہنچے گا۔

 

59 / 100

One thought on “خلائی میدان میں چین کی بڑی کامیابی؛ چانگ ای 6 مشن چاند پر لینڈ کر گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!