مودی حکومت کے فاشسٹ دور میں بھارتی فوج میں کرپشن کا تشویشناک اضافہ

مودی کے دورِ حکومت نے بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کا نقاب اتار کر ریاستی انتہا پسندی، فاشزم اور سرکاری دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلح افواج کو بھی کرپشن کی فیکٹری میں بدل دیا گیا ہے۔

مودی کے دور میں بھارتی فوج لالچ اور دھوکہ دہی کی دلدل میں دھنستی چلی جا رہی ہے۔ پچھلے 14 برسوں میں بھارتی فوج میں بدعنوانی کے 1080 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

مودی حکومت کی ملی بھگت سے انڈین آرمی نے انکم ٹیکس چوری کرنے کے لئے باقاعدہ قانون سازی بھی کی ہے۔ میگا اسکینڈلز، بھرتیوں میں سفارش، ہائی پروفائل کیسز اور دیگر کرپشن کے معاملات معمول بن چکے ہیں۔

حال ہی میں کشمیر میڈیا سروس نے بھارتی فوج میں بدعنوانی کے جال کو بے نقاب کیا، جس میں کروڑوں روپے کے غبن اور اپنے ہی فوجی بھائیوں کو دھوکہ دینے والے میجر امر جیت شاہی کی گرفتاری سے اس کا گروہ بے نقاب ہوا۔

مودی حکومت کے فاشسٹ دور میں بھارتی فوج میں کرپشن کا تشویشناک اضافہ

اس سے پہلے بھی بھارتی فوج کے افسران مفت راشن ہڑپنے میں ملوث رہ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی افواج میں کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کو سی ایس ڈی سے مفت شراب کی مراعات حاصل ہیں، جسے یہ افسران مارکیٹ میں بیچ دیتے ہیں۔

 

 

گزشتہ کئی سال سے جاری بھارتی فوج کی کرپشن، بدعنوانی اور دھوکہ دہی اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت کرپشن کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

60 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!