کراچی میں مشترکہ کارروائی: رینجرز اور پولیس نے ڈکیت گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا

تشکرنیوز: پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے  قائد اعظم کالونی گلشن اقبال میں دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی اورلوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم محمد توقیر کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک عدد چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور ایک عدد موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
  تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں ریحان، یاسر عرف منا،کامران عرف کامواور عمران عرف گلابی کے ہمراہ گلشن اقبال اور گلستان جو ہر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو لوٹ مار کرکے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 12 اپریل کو گلشن چورنگی پر  تراب زیدی نامی شہری کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ ملزم نے 13 اپریل کو مبینہ ٹاون تھانہ کی حدود سے شہری سے ایک موٹر سائیکل چھیننے کا اعتراف کیا ہے  ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزم کواسلحہ وایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
52 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!