سسٹم کے تگڑے مہرے عامرکمال جعفری کی اب ویسٹ میں دھوم

تشکر نیوز:  ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تباہی پھیرنے کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدنام زمانہ راشی ڈائریکٹرعامر کمال جعفری نئ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پنجے گاڑھ لئے ۔ذرائع کے مطابق اس نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کروڑوں روپے کے عوض 600 سے 700غیرقانونی تعمیرات کروائیں ۔ اب اسی عامرکمال جعفری کو لوٹ مار کے نئے اسائنمنٹ پر ویسٹ ٹرانسفر کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر اس نے پورے سرجانی ٹاون کو کنکریٹ کے جنگل میں
بدل دیا ہے ۔

پشاور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کےمطابق اس کا فرنٹ مین بلڈنگ انسپکٹر فیصل ہے جس کی نگرانی میں یہ سارا دھندہ بلکہ پورا سنڈیکٹ چل رہا ہے ۔۔ ذرائع کےمطابق بغیر منظوری کے غیرقانونی فلورز ڈالے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آج یہ شخص خاموشی سے مشتاق سومرو المعروف سلطان راہی کی چھپر چھایا میں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بیٹھ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عامرکمال جعفری کھلے عام کہتا پھررہا ہے کہ اس کی سیٹنگ اور معاملات ڈی جی ایس بی سی اے اور مشتاق سومرو سے طے ہیں ۔ وہ مشتاق سومرو کو ہرماہ کروڑوں روپے رشوت دیتا ہے


اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ذرائع کے مطابق بلڈنگ انسپکٹرفیصل کا بھی اس سارے معاملے میں اہم کردار ہے ۔۔ وہ علاقے میں کھل کر بدمعاشیاں کرتا ہے ۔ کوئی علاقے میں گھربنائےتو اسے گھر بنانے کی اجازت نہیں دیتا ۔ زرائع کے مطابق ایک ایک فلور کےلئے وہ پانچ سے سات لاکھ روپے رشوت وصول کرتا ہے ۔ اگر کسی سائٹ کو توڑنے کے لئے ڈیمالیشن لے جائے تو ایک ایک سائٹ سے دس دس لاکھ روپے رشوت وصول کی جاتی ہے۔ اس سنڈیکٹ میں کچھ پرائیوٹ لوگ بھی ہیں جو سب فیصل کی سربراہی میں کام کرتے ہیں اور پیسے ریکور کرکے اسے پہنچاتے ہیں

۔ذرائع کے مطابق عامر کمال جعفری اور ڈپٹی ڈائریکٹر مسرور نے باقاعدہ گڈاپ ٹاون میں غیرقانونی تعمیرات کےلئے باقاعدہ عید قرباں پیکج تک متعارف کرادیا ہے ، ذرائع کے مطابق گڈاپ ٹاون کے مختلف سیکٹرز میں غیرقانونی تعمیرات کا جمعہ بازار لگایا ہوا ہے پلاٹ نمبر ایس آر 19 سیکٹر 7A۔پلاٹ نمبر ایس آر 31 سیکٹر 5Dپلاٹ نمبر ایس آر 27 سیکٹر4Bپلاٹ نمبر ایس آر 11 سیکٹر 7B پلاٹ نمبر ایس آر 24 سیکٹر 5C
پر بغیر نقشہ غیر قانونی تعمیرات دھڑلے سے جاری ہیں* جبکہ پلاٹ نمبر ایس آر 13 سیکٹر5C پلاٹ نمبر ایس آر 43 سیکٹر 5D پلاٹ نمبر ایس آر 19 سیکٹر 7A پلاٹ نمبر ایس آر 20 سیکٹر 5D پلاٹ نمبر ایس آر 40 سیکٹر 4Aپر بغیر نقشہ کے غیر قانونی تعمیرات بلاخوف و خطر سے جاری ہیں

58 / 100

One thought on “سسٹم کے تگڑے مہرے عامرکمال جعفری کی اب ویسٹ میں دھوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!