ویب ڈیسک
تر پردیش: بھارت میں دلہے کو اپنی ہی شادی میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر مین پوری کے گاؤں گمبھیرا میں شادی کی تقریب جاری تھی جہاں بارات کا انتظار کیا جا رہا ہے، جیسے ہی بارات پہنچی تو رسومات کا آغاز کیا گیا۔
اس دوران دلہا اپنے دوستوں کے ساتھ سٹیج کی طرف چلا گیا جہاں اس نے نشہ کیا اور پھر گانے پر ڈانس شروع کر دیا جسے دیکھ کر تقریب میں موجود مہمان حیران رہ گئے۔
نشے میں دھت دلہے نے رقص کے دوران نازیبا حرکات بھی کیں جس پر دلہن اور اس کے گھر والے سخت ناراض ہوئے، دلہے نے دلہن کا ہاتھ پکڑ کر اسے بھی اپنے ساتھ رقص کرنے پر مجبور کیا۔
دلہے کی بے حیائی دیکھ کر دلہن نے فوراً شادی کرنے سے انکار کر دیا، باراتیوں نے دلہے کو سنبھالتے ہوئے دلہن کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے کسی کی نہیں مانی، لڑکی کے انکار پر بارات کو مجبوراً واپس لوٹنا پڑا۔
دلہن کے اہل خانہ نے کہا کہ دلہے نے شراب پی کر جس طرح کا برتاؤ کیا وہ ناقابلِ برداشت تھا۔