پاکستان رینجرز (سندھ) اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا غیر قانونی پانی چوری کے خلاف کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں مشترکہ گرینڈآپریشن۔

تشکور نیوز رپورٹنگ،

۔پاکستان رینجرز (سندھ) اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا غیر قانونی پانی چوری کے خلاف کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں مشترکہ گرینڈآپریشن۔
۔دوسرے مرحلے میں سب سوائل بورکی آڑ میں میٹھے پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کیئے جا رہے ہیں۔ کاروائی میں 8غیر قانونی کنکشن ختم کیے گئے۔
۔کاروائی کے دوران یومیہ 25لاکھ گیلن پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کروڑ روپے سالانہ قومی خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔
۔ابتدائی معلومات کے مطابق چوری شدہ پانی واٹر بورڈ کی 6″ انچ لائن سے چوری کر کے مہنگے داموں بڑے پیمانے پرکمرشل استعمال کے لیے فروخت کیا جا رہا تھا۔
۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کی جانب سے پانی چوری میں ملوث افراد کے لائسنس منسوخ کر کے ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔
۔پاکستان رینجرز(سندھ) مجموعی طور پر ابتک 93آپریشنز میں 204غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 29کو مہر بند اور 175کو مسمار کر کے 165ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔
۔پاکستان رینجرز (سندھ) غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور میٹھے پانی کی چوری کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔

                                                                                      ترجمان سندھ رینجرز                 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!