اسلام آباد: پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 39 شرائط کے ساتھ اسلام آباد میں 8 جون کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

تشکر نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا۔

اسلام آباد: پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

 

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا، جلسے کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کہ ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی اور نا ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت ملنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی تھی۔

پشاور: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

 

دوران سماعت ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

وکیل شعیب شاہین کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

62 / 100

One thought on “اسلام آباد: پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!