راولپنڈی: بھکاری خاتون کے ساتھ اغوا کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں بھکاری خاتون کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی کردی گئی۔

’تشکر نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق گھناؤنا فعل راولپنڈی کے تھانے ائیرپورٹ کی حدود میں پیش آیا۔

راولپنڈی: بھکاری خاتون کے ساتھ اغوا کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم، تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش: مسلح افراد نے روہنگیا استاد اور طالب علم کو قتل کر دیا

راولپنڈی پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا ہے۔

ایئر پورٹ پولیس کو متاثرہ خاتون نے بتایا کہ بھیک مانگ کر واپس آرہی تھی کہ ڈہوک حافظ کے مقام پر ایک گاڑی کھڑی تھی جس میں 4 افراد سوار تھا، انہوں نے میرے منہ پر کپڑا ڈالا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں پہلے سے 2 افراد موجود تھے۔

 

 

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ سب نے باری باری مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

57 / 100

One thought on “راولپنڈی: بھکاری خاتون کے ساتھ اغوا کے بعد مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!