استحکام پاکستان پارٹی کا بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے صوبے میں 2 وزارتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کا بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ

’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لیے وزارتیں مانگی جائیں گی۔

وزیر اعظم کی گندم اسکینڈل میں ملوث معطل 4 افسران کیخلاف تحقیقات کی منظوری

 

رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا گیا ہے جب کہ ایک پارلیمانی سیکریٹری یا کسی محکمے کی چیئرمین شپ دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

61 / 100

One thought on “استحکام پاکستان پارٹی کا بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!