مجھے بوسہ دینے پر شاہ رخ خان خوش قمست ہوئے، کترینہ کیف

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی مختصر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتاتی ہیں کہ فلم میں بوسہ دینے کا منظر شوٹ کروانے پر وہ نہیں بلکہ شاہ رخ خان خوش قسمت ہیں، جنہوں نے انہیں بوسہ دیا۔

شاہ رخ خان اور کترینہ کیف رومانوی فلم جب تک ہے جاں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو بوسے دیے تھے۔

ٹرائی اینگل لو فلم کی کہانی میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے درمیان متعدد رومانوی مناظر شوٹ کیے گئے تھے۔

کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کے درمیان رومانوی اور بوسے کے مناظر پر دونوں کے مداح خوش بھی دکھائی دیے تھے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کترینہ کیف پرانی مختصر ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ فلم میں اپنے اور شاہ رخ خان کے بوسہ دینے کے مناظر شوٹ کروانے سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک تقریب کے دوران جب تک ہے جان فلم میں شاہ رخ خان اور ان کے درمیان بوسے کے مناطر سے متعلق سوال کیا گیا اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ اداکار کو بوسہ دینے سے کتنا محظوظ ہوئی تھیں؟

سوال پر کترینہ کیف پہلے بے زاری سے ہنس پڑتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ایسا سوال کرنے پر آپ کو سلام کرنا چاہیے۔

کترینہ کیف کی جانب سے جواب نہ دیے جانے کے باوجود مداح اپنا سوال جاری رکھتے ہیں جس پر تقریب کے میزبان بھی سوال کرنے والے کو کہتے ہیں کہ وہ کترینہ کیف اور شاہ رخ خان کے بوسے پر پوری تحقیق کر کے آئے ہیں۔

بعد ازاں سوال کرنے والے شخص کترینہ کیف کو خوش قسمت قرار دیتے ہیں کہ انہوں نے فلم میں شاہ رخ خان کو بوسہ دیا۔

اس پر اداکارہ مسکرا کر کہتی ہیں کہ کون کہتا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں؟

کترینہ کیف ویڈیو میں مزید کہتی ہیں کہ وہ نہیں بلکہ شاہ رخ خان خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے اداکارہ کو بوسہ دیا۔

اداکارہ کی جانب سے بوسہ دینے پر شاہ رخ خان کو خوش قسمت قرار دینے کی بات کہنے پر پنڈال میں موجود لوگ ہنس پڑتے ہیں اور وہ تالیاں اور سیٹیاں بجا کر اداکارہ کو داد دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

45 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!