آئی ایم ایف کی آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیش گوئی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافےکی پیش گوئی کی ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے مالی سال میں پاکستان کی برآمدات اوردرآمدات میں اضافےکا تخمینہ لگایا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے بتایا کہ نئے مالی سال کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 4 ارب 16کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اضافےکا امکان ہے، جس کے بعد یہ بڑھ کر27 ارب 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے۔

مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال پاکستان کی درآمدات میں 5 ارب 51 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز جبکہ برآمدات میں ایک ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز اضافےکا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے نئے مالی سال درآمدات کاحجم 60 ارب 48 کروڑ ڈالرز رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ پاکستان کی برآمدات 32 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے بتایا کہ رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 23 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے، مزید کہنا تھا کہ رواں برس پاکستان کی درآمدات 54 ارب 96 کروڑ ڈالرز جبکہ برآمدات 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز پر پہنچ سکتی ہیں۔

45 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!